ایران اسرائیل تنازع، اسرائیل میں ہونے والے اہم اجلاس میں امریکہ سمیت 4 عرب ممالک کی شرکت

29  مارچ‬‮  2022

اسرائیل کی میزبانی میں ہونے والے اہم اجلاس میں امریکہ، بحرین، متحدہ عرب امارات، مراکش اور مصر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس اسرائیل کے چھوٹے سے شہر نیگیومیں منعقدہوا، جس میں ایران کے خطے میں بڑھتے ہوئے کرداراور اثر رسوخ کا جائزہ لیا گیا۔  میڈیا رپورٹس کے تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیلی سرزمین پر بیک وقت 4 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی کسی اجلاس  میں یہ پہلی شرکت ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق اجلاس میں تمام ممالک نے ایران کی مشرق وسطیٰ میں مداخلت کو کم کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان نے اس 2 روزہ اجلاس کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیا بلاک دنیا میں ایک نئے اورمختلف مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ بحرین، مصر اور مراکش کے وزرائے خارجہ نے اجلاس کے انعقاد پر اسرائیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کے تحفظ اور اہداف کے حصول کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا اس موقع پر کہنا تھا کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور مستحکم تعلقات کیلئے سب سے زیادہ ضرورت اتحاد اور اتفاق کی ہے، یہ اجلاس اس کا پہلا زینہ ہے۔

اجلاس کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس کو آئندہ کیلئے ایک باقاعدہ فورم کی حیثیت دی جا رہی ہے، یہ پہلا اجلاس ہے، آخری نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم باہمی تعاون سے ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں، جس کے ذریعے دوست ممالک کی ترقی اور سلامتی  کیلئے ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved