تحریک عدم اعتماد کیلئے بلایا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس کب تک جاری رہے گا؟

29  مارچ‬‮  2022

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کے روز بھی جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشیر  برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے  بھی شرکت کی، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کے روز بھی  جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، جس میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی اسمبلی کا حالیہ اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھا جائےگا۔

یاد رہے کہ 25 مارچ کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کو وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد 31 مارچ 2022ء جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved