پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے بر تری حاصل کر لی ۔
پاکستان ٹیم 46 ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی ،سیریز میں امام الحق 103 رنز بنا کر نمایان رہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے 314 رنز کا ہسف دیا گیا ۔
میچ کا آغاز پاکستان کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ سے ہوا،آسٹریلیا نے 50 اوورز میں 7 وکتون کے نقصان پر 313 رنز بنا ڈالے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور زاہد محمود نے 2،2 جب کہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
314 ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، اوپنر فخر زمان 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم پہلی وکٹ گرنے کے بعد کپتان بابر اور امام الحق کے درمیان 96 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔
Australia win by 88 runs and go 1-0 up in the three-match ODI series.
Watch rest of the #PAKvAUS series live on https://t.co/d1LlUbElqH (in select regions only) 📺 | https://t.co/4utvIFPCCZ pic.twitter.com/4uYEKajsUv
— ICC (@ICC) March 29, 2022
ٹیم کا مجموعی اسکور 120 رنز پر پہنچا تو بابر 72 گیندوں پر 57 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سعود شکیل صرف3 رنز بناسکے۔ ایک طرف سے پاکستانی ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں تو دوسری جانب سے امام الحق نے سنچری اسکور کی لیکن وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے کے بعد ٹیم کو جتوا نہ سکے۔امام 96 گیندوں پر 103 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔