ایم کیو ایم نے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا ، فیصل واوڈا کا انکشاف

30  مارچ‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے معاملات طے پانے کی خبروں کو ٹوپی ڈرامہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا “یہ سب ٹوپی ڈرامہ Tester / teaser ہے، کوئی مشترکہ پریس کانفرنس نہیں ہو رہی، میڈیا کا پراپیگنڈا چینل جھوٹے ڈرامے کی نشرو اشاعت کر رہا ہے، یہ بات ہمیشہ کی طرح وقت سے پہلے بتا رہا ہوں! ایم کیو ایم نے ابھی تک حتمی فیصلہ کیا ہی نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر میں کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچ گیا ہوں، وزیراعظم کا مکمل اعتماد اور ہر قسم کے فیصلے کا بھرپور مینڈیٹ حاصل ہے، پرویز خٹک اور عمران اسماعیل کے ہمراہ ایم کیو ایم وفد سے مذاکرات کیلئے حکومتی ٹیم کا حصہ ہوں گا!

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved