پیپلزپارٹی سے معاہدے میں کیا معاملات طے پاگئے ، فیصل سبزواری کا اہم بیان سامنے آگیا

30  مارچ‬‮  2022

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ کسی حد تک کہہ سکتے ہیں معاملات طے ہوگئے ہیں، تاہم توثیق رابطہ کمیٹی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام  آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل سبزواری کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی سے معاہدے میں وزارتوں اور گورنر شپ کا کوئی ذکر نہیں۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ ایک معاہدہ ہونا ہے، ایک ایک نکات پر سیرحاصل بحث ہوئی ہے، معاہدے کے تمام نکات عوامی ہیں، رابطہ کمیٹی سے معاہے کی توثیق لیں گے جب کہ پیپلز پارٹی اپنی سی ای سی سے توثیق لے گی۔

فیصل سبزواری کاکہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ بھی معاہدہ تحریری کیا تھا، شہری لوگوں کے مفادات تھے، معاہدہ پبلک کیا تھا، اپوزیشن کے ساتھ ابھی جو معاہدہ ہوا ہے وہ بھی لکھا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی انتہا پسند نہیں ہیں، ہم نے تحریک انصاف کیساتھ اچھا وقت گزارا، کیا حاصل ہوا، نہیں ہوا، آگے کیا امکانات ہیں، حلقے کے مسائل کی روشنی میں مذاکرات کئے۔ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بلدیاتی تحفظات پر جلد از جلد قانونی سازی کرائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved