فروغ نسیم اور امین الحق نے اپنے استعفے وزیراعظم کو بھجوا دئیے

30  مارچ‬‮  2022

اپوزیشن سے ہونے والے معاہدے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین مطمئن ہو گئے، ایم کیو ایم کے وزراء فروغ نسیم اور امین الحق نے استعفے وزیراعظم کو بھیجوا دیے۔

ایم کیو ایم کے وزراء فروغ نسیم اور امین الحق نے اپنے استعفے وزیراعظم عمران خان کو بھیجوا دیے۔فروغ نسیم نے وزیر قانون جبکہ امین الحق نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدوں سے استعفے دیے۔اس سے قبل وفاقی وزیر فروغ نسیم نے بتایا تھا کہ میں اور امین الحق کچھ دیر میں استعفے دے دیں گے۔

واضح رہےکہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بڑا سرپرائز دیا گیا ہے اور بڑی حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن کے حق میں ووٹ دینے کا معاہدہ کر لیا۔

ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں معاہدے کی تصدیق بلاول بھٹو اور فیصل سبزواری کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved