علیم خان گروپ نے ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ترجمان میاں خالد محمودنےبتایا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الہی کو بلاتے تھے ہم تو انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کرسکتے۔
انھوں نے کہا کہ پہلے 4سال ایک بے ایمان اور نکمے شخص عثمان بزدار کو مسلط رکھا اور اب پرویز الہی کو نامزد کردیا۔علیم خان گروپ نے سوال اٹھایا کہ وہ پی ٹی آئی جانثار جنہوں نے نئے پاکستان میں عمران خان کا ساتھ دیا، کیا اُن میں سے 184 ارکان میں سے ایک بھی وزیراعلیٰ بننے کا اہل نہیں تھا؟۔ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کو پرویزالہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔ترجمان علیم خان گروپ نے کہا کہ اگر نیا پاکستان پرویزالہی بنائیں گے تو تحریک انصاف بنانے کی کیا ضرورت تھی،وہ یہ کام گزشتہ42 سال سے کررہے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ اس حوالے سے کوئی سودے بازی نہیں کرینگے اور اپوزیشن کا غیر مشرو ط ساتھ دینگے۔ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ خان صاحب کیا یہ وہ نظریہ تھا جس کے لئے آپ نے 25سال جدوجہد کی اور قوم نے آپ پراعتماد کیا تھا؟، آج حکومت بچانے کی باری آئی تو پنجاب کا وزیراعلیٰ انہیں نامزد کر دیاجنہیں آپ چور اور ڈاکو کہتے تھے۔عبدالعلیم خان گروپ کے ترجمان و صوبائی وزیرمیاں خالد محمود نے چوہدری پرویزالہی گروپ کوجواب بھجوا دیا ہے