وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات جاری ایم فیصلے متوقع۔
ذرائع کے مطابق عسکری حکام ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی ملاقات میں شریک ہیں،وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات شروع ہوچکی ہے جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کی نمبرز گیم پوری ہونے کے بعد پریس کانفرنس جاری ہے ،اور وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہےاور وزیر اعظم سے تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔
جبکہ وزیر اعظم کا آخری حد تک ڈٹے رہنے کا عزم ظاہر ہو رہا ہے۔