آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا

30  مارچ‬‮  2022

 جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے بیانیہ کے مطابق  آرمی چیف نے قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئےترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔ اس موقع پر  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک سے انتہاء پسندی اور دہشتگردی کو فیصلہ کن شکست دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہاء پسندی اور  دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم کا یکسو نقطہ نظر اور متحد ردعمل ضروری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved