پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان قومی اسمبلی نے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس سندھ ہاﺅس میں تقریب میں شر کت کی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی دوبارہ سندھ ہاؤس منتقل ہو گئے، منحرف ارکان اسمبلی نے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کی، پی ٹی آئی رمیش کمار بھی اپوزیشن اجلاس میں شریک تھے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے منحرف ارکان کے اعزاز میں سندھ ہاﺅس میں عصرانہ دیاگیا،عصرانہ میں متحدہ اپوزیشن کے قائدین اور ممبران شریک ہیں،حکومتی ممبر ڈاکٹر عامر لیاقت بھی اپوزیشن کے عصرانے میں شریک ہیں، ان کے علاوہ ایم کیو ایم، باپ پارٹی، جے ڈبلیو پی اور دو آزاد ارکان بھی عصرانہ میں شریک ہیں ،اپوزیشن نے منحرف ارکان کا شکریہ اداکرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 22 ارکان سندھ ہاﺅس میں موجود ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس میں مجموعی طور پر 196ارکان قومی اسمبلی موجود تھے۔