وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 1992ء کے ورلڈ کپ کی طرح ہم پیچھے نظر آ رہے ہیں، لیکن ہم پیچھے ہیں نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، وہ آخری گیند تک کھیلیں گےاور ان کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، کسی بھی ملاقات میں وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا گیا، نہ ہی وہ استعفیٰ دیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں خط رکھا گیا تھا، خط کے مندرجات صحافیوں کے ساتھ شیئر کئے گئے ہیں، خط کو پارلیمان میں ان کیمرہ اجلاس میں لائیں گے، خط کل پارلیمان میں رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خط میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں، یہ دھمکیاں کسی بھی خود مختار ملک کیلئے قابل قبول نہیں، وزیراعظم پاکستان کی خود مختاری کیلئے لڑے گا۔
خط میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں. یہ دھمکیاں کسی بھی خود مختار ملک کیلئے قابل قبول نہیں لیکن عمران خان پاکستان کی حرمت اور خود مختاری کے لئے لڑے گا اور یہ واضح کر دیں کہ عمران خان استعفی نہیں دیں گے بلکہ آخری گیند تک لڑیں گے.
@fawadchaudhry pic.twitter.com/SAeCFOq40V— PTI (@PTIofficial) March 30, 2022
فواد چوہدری نے کہا کہ آگے جو ایونٹس ہوں گے اس میں اسی کا نقصان ہو گا جو سندھ ہاؤس میں بیٹھیں گے۔ جب گیم پلٹے گی تو سارے دیکھیں گے، اس وقت صورتحال 1992ء کے ورلڈ کپ جیسی ہے، لگ رہا ہے کہ ہم پیچھے ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہیں۔