امریکی کمپنی فائزر کی کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار کردہ گولی کے مثبت نتائج سامنے آگئے۔
پیکس لووڈ نامی گولی کورونا کے مریضوں میں اموات کے خطرے کو 89 فیصد تک کم کرتی ہے۔ کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر البرٹ بورلا کا کہنا تھا کہ اس گولی میں مریضوں کی زندگیاں بچانے، کووڈ 19 کے انفیکشن کی شدت کو کم کرنے اور 10 میں سے نو مریضوں کو اسپتال میں داخلے سے بچانے کی صلاحیت ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کورونا کے بڑھتےکیسز کی رفتار تشویشناک قراردے دی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ کے53ممالک میں کوروناکیسزپھیلنے کی رفتار انتہائی تشویشناک ہے، کوروناکیسزپھیلنےکی یہی رفتار رہی تو فروری2022 تک مزید 5 لاکھ اموات ہوسکتی ہیں۔
خیال رہے دنیابھرمیں کوروناکیسز کی تعداد 24 کروڑ 93 لاکھ30ہزار689 ہوگئی جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد50لاکھ44ہزار926 ہوگئی۔
یادرہے کہ 2019 کے آخر میں سامنے آنے والے کورونا وائرس نے یورپ میں تباہی مچائی تھی اور ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔