دبئی0 202 ایکسپو میں پاکستان نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

30  مارچ‬‮  2022

عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان نے  بُرج سی ای او ایوارڈ  ‘بہترین پویلین ایکسٹیریئر ( بیرونی) ڈیزائن’ کا ایوارڈ جیت لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق بُرج سی ای او ایوارڈ اعلیٰ بزنس کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے جو دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کو ‘بہترین پویلین ایکسٹیریئر ڈیزائن’ پر دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب  بہترین پویلین ایکسٹیریئر ڈیزائن کا ایواڈ جیتنے کے بعد  پاکستانی پویلین کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ‘ ہمیں دبئی ایکسپو میں بہترین پویلین ایکسٹیریئر ڈیزائن’ ایوارڈ جیتنے پر بے حد خوشی ہے’۔

خیال رہے پاکستان پویلین کے ڈیزائنرراشد رانا کو  رواں ماہ یوم پاکستان کے موقع پر  ملک کے تیسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ‘ستارہ امتیاز’ سے نوازا گیا تھا۔

پاکستانی پویلین کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ ‘ہم ملک کے مایا ناز آرٹسٹ اور پاکستانی پویلین کے ایکسٹیریئر ڈیزائنر راشد رانا کو فائن آرٹ کے شعبے میں نمایاں کاکردگی کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں’۔

یاد رہےگزشتہ ماہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین کو دیکھنے کیلئے فروری کے وسط تک تقریباً 10 لاکھ افراد آئے ۔

واضح رہے کہ ایکسپو 2020 دبئی کا آغاز گزشتہ سال یکم اکتوبر کو ہوا جو 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا جس میں 190 ممالک کے پویلین موجود ہیں۔

190 ممالک کے پویلین ’دبئی ایکسپو 2020 میں موجود ہیں، پاکستان کی منفرد ثقافتوں سے مزین شناخت ’پاکستان پویلین سے عیاں ہونے لگی۔

پاکستان پویلین میں بڑی اسکرینز پر پاکستان کے انمول سیاحتی علاقوں کی عکاسی کی گئی، پاکستان کے گلیشئر، پہاڑ، دریا، سمندر، ریگستان، گلگت کا سرد ریگستان باعثِ کشش بنا ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved