لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے رہنماؤں کی متعدد کیسز میں ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک اور تین نے سماعت کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے رہنما مولانا فاروق الحسن، غلام غوث بغدادی کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے تمام ٹی ایل پی رہنماؤں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
20 سے زائد مقدمات جنہیں اکٹھا کردیا گیا تھا، میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے کمرہ عدالت نمبر ایک اور 3 میں بالترتیب جج اعجاز احمد بٹر اور جج حسین بھٹہ نے کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صوبائی دارالحکومت میں مظاہرے کے دوران پرتشدد واقعات میں کم از کم 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد کے بعد مظاہرہ کرنے والے ٹی ایل پی رہنماؤں کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں دہشت گردی سے متعلق دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔