مظفر گڑھ میں تھانہ شاہ جمال پولیس نے نماز جیسی عظیم عبادت کو بیہودہ رقص میں بدلنے کی ایکٹنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بےشرم انسان کوگرفتارکرو کا ٹرینڈ بھی چل رہا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نماز کا مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو پر سخت نوٹس لیا۔
نماز کا نعوذ باللہ مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سخت نوٹس، ملزم آصف کو شاہ جمال، مظفر گڑھ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کاحکم pic.twitter.com/8Irss9UJ8i— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) November 6, 2021
وزیراعلیٰ کے حکم پر مظفر گڑھ پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ملزم آصف ولد محمد حنیف کو مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال سے گرفتار کرلیا۔ عثمان بزدار نے ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم قانون کے تحت کسی رعایت کا مستحق نہیں، ایسے واقعہ سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے