گورنرہاؤس کو وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ موصول ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنرہاؤس کو وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ موصول ہو گیا ہے، جسے کل منظور کئے جانے کا امکان ہے۔ کل گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور استعفے کی منظوری کے حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیں گے۔
گورنر پنجاب سے استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئےاقدامات کرے گا، استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی اجلاس طلب کرنے اور نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 28 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی تھی، جس میں انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے قبول کر لی تھی۔ وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ہماری ملاقات کے دوران ہی وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ لے لیا تھا۔