بھانجی کے ساتھ ریپ کے الزام میں لڑکی کے 2 ماموں گرفتار

6  ‬‮نومبر‬‮  2021

راولپنڈی پولیس نے 14 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ ریب کے الزام میں اس کے 2 ماموں کو گرفتار کرلیا، پولیس نے بتایا کہ مقدمہ ان کی ہدایت پر درج کیا گیا اور مشتبہ افراد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔
یہ مقدمہ کونسلر شازیہ ساجد کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔خاتون کونسلر نے کہا کہ انہیں ایک لڑکی کے بارے میں اطلاع ملی تھی جو اپنے گھر سے بھاگ گئی تھی اور کسی دوسرے شخص کی رہائش گاہ پر رہ رہی تھی۔خاتون کونسلر فوراً ان کےگھر پہنچی جہاں اس نے لڑکی سےملاقات کی جو رو رہی تھی اور متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس کے 2 ماموں اس کا ریپ کرتے تھے۔شازیہ ساجد نے بتایا کہ وہ لڑکی کو تھانے لے کر آئیں اور درخواست کی کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔
متاثرہ لڑکی نے نے الزام لگایا کہ اس کے دو ماموں اس کے ساتھ ریپ کرتے تھے اور وہ بمشکل اپنے گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی تھی۔خاتون کونسلر نے بتایا کہ جب لڑکی کا معائنہ کیا تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح تھے۔
دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ لڑکی کا طبی معائنہ کیا جائے گا، لڑکی کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved