یوکرینی پناہ گزین کی تعداد 4 ملین سے تجاوز کر چکی ہے ،عالمی ادارہ برائے مہاجرین

30  مارچ‬‮  2022

اقوام متھدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق یوکرین پر روسی حملون کے بعد دوسراے ممالک مین پنہ گزین  کی تعداد 4 ملین سے تجاوز کر چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس بات سے اقوام متحدہ نے ناروے کے دارولحکومت اوسلو میں آگاہ کیا ہے۔ یو این ایچ سی آر نے کہا کہ چوبیس فروری سے جاری جنگ کے باعث اب تک چالیس لاکھ انیس ہزار سے زائد شہری یوکرین سے رخصت ہو چکے ہیں۔ ان میں سے سب سے بڑی تعداد نے ہمسایہ پولینڈ کا رخ کیا، جو تیئیس لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق یوکرین سے جانے والے مہاجرین کی تعداد میں 2,04,000 تیسرے ملک کے شہری شامل ہیں۔ آئی او ایم یوکرین اور پڑوسی ممالک میں بیداری بڑھانے اور انسداد اسمگلنگ سمیت خوراک، بنیادی امدادی اشیاء، نقد رقم اور تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ سی این این نے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ 2.3 ملین سے زیادہ یوکرینی پناہ گزین پولینڈ جا چکے ہیں، جب کہ سیکڑوں ہزاروں رومانیہ، مالڈووا اور ہنگری سمیت ہمسایہ ممالک میں پناہ لےچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved