قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا

30  مارچ‬‮  2022

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ جاری کئے گئے ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں  وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث کی جائے گی۔

وزیراعظم کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، عمران خان اب وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتے۔

کل کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن بینچز قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پربحث کریں گے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 8 مارچ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی، بعد ازاں 28 مارچ کوقائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے یہ تحریک قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved