اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حساس خط کے معاملے کو پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی میں زیر غور لانے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔
بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اگر حکومت اور اپوزیشن آمادہ ہوں تو حساس خط کے معاملے کو پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں زیر غور لایا جاسکتا ہے۔
If the Parliamentry leaders from Government and Opposition side agree, the issue of the sensitive letter can be discussed at in camera meeting of the Parliamentary Committee on National Security.
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) March 30, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں کے ساتھ خط کے مندرجات شیئر کئے تھے، علاوہ ازیں حکومت چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی یہ خط دکھانے کا اعلان کر چکی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سازش کے تحت منتخب حکومت گرانےکی کوشش کی جارہی ہے، اپوزیشن جماعتیں جانے انجانے میں غیر ملکی عناصر کی آلہ کار بنی ہوئی ہیں۔