چین نے روس کیساتھ دوطرفہ تعلقات کی نوعیت واضح کر دی

30  مارچ‬‮  2022

چین نے کہا ہے کہ چین اور روس کے باہمی تعلقات میں باہمی تعاون ،قیام امن کے لیے کوششوں اور سلامتی کی حفاظت و ضمانت کے لیے کوئی حد نہیں ہے۔

بیجنگ – (اے پی پی): بدھ  کے روز پریس بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روس کے ساتھ چین کے تعلقات کی نوعیت کو واضح کر تے ہوئےایک سوال کے جواب میں بتایا کہ چین اور روس کے تعلقات نان الائنس ، عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کی پالیسی پر مشتمل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چین اور روس کے درمیان تعاون ،قیام امن کے لیے کوششوں اور سلامتی کی حفاظت سمیت تسلط کی مخالفت میں کوئی حد نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اور مغربی ممالک کی جانب سے چین اور روس کے باہمی تعلقات کو نیا بلاک قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک پر عالمی طاقت کا توازن بگاڑنے کے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved