خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پولنگ شروع

31  مارچ‬‮  2022

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیےصوبے کے 18 اضلاع میں دوسرے مرحلے میں پولنگ شروع ہو چکی ہے۔

صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع میں پولنگ کی جارہی ہے اور اس ضمن میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

گزشتہ روز تمام انتخابی مواد، بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور پولنگ اسٹاف کو اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سکیورٹی کے ساتھ پہنچایا گیا۔بلدیاتی الیکشن میں 29 ہزار 3 سو 38 امیدوار میدان میں ہیں، تحصیل مئیر اور چیرمین کی نشستوں کے لئے 651 امیدوار ہیں۔ولیج، نیبرہڈ میں جنرل نشستوں پر 13 ہزار 331 افراد انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں، خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 201 امیدوار میدان میں ہیں۔مزدور، کسان کی نشستوں پر 6602، یوتھ پر 5446 امیدوار جبکہ اقلیتی نشستوں پر 107 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved