افریقی ملک سیرا لِیون میں تیل بردار ٹینک اور بس میں تصادم، دھماکا سے 92 ہلاک

6  ‬‮نومبر‬‮  2021

مغربی افریقی ملک سیرا لِیون میں  تیل بردار ٹینک کے بس سے تصادم کے بعد آئل کا اخراج شروع ہوگیاجسے لوگ جمع کر رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس میں 92 افراد جا ن سے ہا تھ دھو بیٹھے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق غیر ملکی میڈیاکی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ سڑک پر بہتے تیل کو چوری کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اسی دوران ٹینکر میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں جل کر 92 افراد ہلاک ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں میں آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو قریبی ہسپتال منقتل کیا ہے جہاں 90 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی  ہے۔جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بھی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved