سعودی عرب کا مسلم برادر ملک کیلئے بڑا اقدام

31  مارچ‬‮  2022

سعودی عرب نے مسلم برادر ملک کیلئے بڑا اقدام کیا ہے۔

سعودی عرب نے مصری سینٹرل بینک میں 5 ارب ڈالرز جمع کرادیے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان،ولی عہد محمدبن سلمان کی ہدایت پررقم مصری سینٹرل بینک میں جمع کرائی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مصری بینک میں 5 ارب ڈالرز کی رقم جمع کروانے کا مقصد  دونوں ممالک اور عوام کے درمیان تمام شعبوں اورہر سطح پر دوطرفہ بہترین  تعلقات  کے تناظر میں کیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام  سعودی عرب کی جانب سے مصر کی  مسلسل حمایت میں قائدانہ کردار کے حصے کے طور پر جاری کوششوں کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved