خاتون اول کے ساتھ تعلقات کے بیان پر عثمان بزدار کا ردعمل سامنے آگیا

31  مارچ‬‮  2022

وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  کا  کہنا ہےکہ وزیراعظم نے مشکل صورتحال میں مجھ پراعتماد کیا اور میں نے اپنا حق ادا کیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو میں کہا کہ  ان کے خاتون اول  کا منظور نظر ہونے کی  کوئی بات نہیں جب کہ استعفے کی آفر خود وزیراعظم کو کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم نے مشکل صورتحال میں مجھ پر اعتماد کیا، میں نے اپنا حق ادا کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر کسی نے قربانی دینی ہے تو سب سے پہلے میں تیار ہوں، وزیر اعظم سے کہا ہے کہ جب جس طرح آپ کا حکم ہوگا تعمیل کریں گے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مجھ پراعتماد کیا ہے مشکل صورتحال میں خود استعفی نہ دیتا تواپنا حق ادا نہیں کرتا۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے خاموشی سے پردے کے پیچھے بیٹھ کرکام کرتا رہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش نہیں کی نہ عہدے کی خواہش کی، اگر پارٹی کہے گی بیٹھ جائیں تو کبھی سیاست میں نظر بھی نہیں آؤں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved