ویسٹ انڈیز کو شکست، آسٹریلیا دوسرے نمبر پر آگیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2021

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 157 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں پورا کرلیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیاویسٹ انڈیز  نے پہلے کھیلتے ہوئے اپنی اننگز میں 157 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سےکپتان کیرن پولارڈ 44 اور شمرون ہیٹمائر 24 رنزبناکرنمایاں رہے۔

 آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایڈم زمپا ، مچل اسٹارک اورپیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں، مچل مارش 53 رنز بنانے کے بعد اپنا آخری میچ کھیلنے والے کرس گیل کا شکار بنے جب کہ کپتان ڈیوڈ وارنر 89 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا آخری گروپ میچ میں فاتح رہا،  اب سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلینڈ سے امیدیں ہیں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved