پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف صوبوں میں مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم رہنماؤں کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں ملکی صورتحال اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں مہنگائی کےخلاف صوبوں میں مارچ کا فیصلہ کرلیا جبکہ مہنگائی مارچ کا اختتام لانگ مارچ پر کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں حکومت سے پیڑولیم مصنوعات اور بجلی کی قمیتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔