قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں دھمکی آمیز خط پرکون بریفنگ دے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کو لیٹرگیٹ مبینہ دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دیں گے جب کہ اپوزیشن بھی اجلاس میں شرکت سے انکار کر چکی ہے۔
اپوزیشن کا موقف ہےکہ معاملہ اتنا سنگین ہے تو وزیراعظم خود بریفنگ دینےکیوں نہیں آ رہے۔
خیال رہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر نے بابراعوان کو تحریک پیش کرنے کی ہدایت کی تو بابر اعوان نے قومی اسمبلی چیمبر قومی سلامتی کمیٹی بریفنگ کے لیے استعمال کرنے کی تحریک پیش کی جس پر ڈپٹی اسپیکر نے ایوان میں موجود ارکان سے تحریک پر ہاں یا نا میں ووٹنگ کرائی، ایوان میں تمام ارکان نے نا میں جواب دیا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے تحریک نامنظورکردی۔
تحریک نامنظور کیے جانے پر ڈپٹی اسپیکر نےکمیٹی اجلاس کمیٹی نمبر 2 میں کرانےکا اعلان کیا۔