قومی اسمبلی اجلاس میں کس نے دھرنا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف، آصف زرداری اور بلاول سمیت 150کےقریب ارکان نشستوں پرموجود ہیں اور حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے باوجود دلچسپ صورتحال برقرار ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس چند منٹ میں ہی ڈپٹی اسپیکر نے ملتوی کردیا۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر بحث نہیں کرائی گئی۔ خیال رہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر نے بابراعوان کو تحریک پیش کرنے کی ہدایت کی تو بابر اعوان نے قومی اسمبلی چیمبر قومی سلامتی کمیٹی بریفنگ کے لیے استعمال کرنے کی تحریک پیش کی جس پر ڈپٹی اسپیکر نے ایوان میں موجود ارکان سے تحریک پر ہاں یا نا میں ووٹنگ کرائی، ایوان میں تمام ارکان نے نا میں جواب دیا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے تحریک نامنظورکردی۔
تحریک نامنظور کیے جانے پر ڈپٹی اسپیکر نےکمیٹی اجلاس کمیٹی نمبر 2 میں کرانےکا اعلان کیا۔