آصف زرداری نے بتا دیا کہ صاحبزادی آصفہ کو پارلیمانی سیاست میں کب لا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو پارلیمانی سیاست میں لانے کا اعلان کردیا،سابق صدر بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کا ہاتھ تھامے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
سابق صدر نے تحریک عدم اعتماد اور دیگر مسائل پر بات کی، اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ اپنی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کو پارلیمانی سیاست میں کب لا رہے ہیں؟ اس پر سابق صدر نے جواب دیا کہ انشاء اللہ اگلے الیکشن۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس چند منٹ میں ہی ڈپٹی اسپیکر نے ملتوی کردیا، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر بحث نہیں کرائی گئی، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا ہے۔