ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،گھریلو سیلنڈر 157 روپے 44 پیسے مزید مہنگا

31  مارچ‬‮  2022

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی مہنگی کردی۔ اس حوالے سے  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق  یکم اپریل سے ایل پی جی کا  گھریلو سلنڈر 157روپے44پیسےمہنگا کردیا گیا، جس کے بعد  ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2،916 روپے 11 پیسے ہوگئی ہے۔اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2،916 روپے11 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 13.31روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت247 روپے 12پیسے ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے تحت  ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved