شوگر مافیا کے خلاف کارروائی،ہزاروں بوریاں برآمد، 2 ملز سیل

6  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر چینی کی مقرر قیمت پر دستیابی کے لئے صوبے میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے،کئی گودام دکانیں اور دوشوگر ملز سیل کردی گئی۔

فصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس مجسٹریٹس نے مارکیٹوں میں چھاپہ مار کارروائی کی اور چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے 14 ہول سیل ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج کیے۔کارروائیوں کے دوران چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث افراد پر دو لاکھ دس ہزار روپے جرمانے بھی کیے گئے جب کہ مہنگی چینی فروخت کرنے پر 8 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

اس سے قبل انتظامیہ نے بہاولنگر میں 77 مقامات پر چھاپے مار ر 7941 بوری چینی برآمد کی اور 13 گودام کو سیل کرکے 11 افراد کو گرفتار کیا اور 10 مقدمات درج کیے تھے۔فیصل آباد میں شوگر ملز کا گودام سیل کرکے انتظامیہ نے 44 ہزار چینی کی بوریاں ضبط کی تھیں جب کہ چیچہ وطنی میں 99، رینالہ خورد میں 413 بوری چینی برآمد کی۔انتظامیہ نے پنجاب کے شہر جھنگ میں مہنگی چینی فروخت کرنے والے پانچ دکانداروں کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے بھی عائد کیے۔خیال رہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور کی تھوک مارکیٹ اکبری منڈی میں چینی ناپید ہوچکی ہے جب کہ پرچون مارکیٹس میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔فیصل آباد کی صورتحال بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے، فیصل آباد میں چینی کے نرخ 160 روپے تک پہنچ گئے ہیں، کوئٹہ میں فی کلو چینی 165 روپے فی کلو جب کہ کراچی اور سکھر میں 140 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved