روسی صدر نے یکم اپریل سے گیس کی ادائیگی روبل میں کرنے کےاحکامات جاری کر دیے

31  مارچ‬‮  2022

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے یکم اپریل سے روسی گیس کی ادائیگی روبل میں کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

 غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غیرملکی کمپنیوں نےادائیگیاں نہیں کیں تومعاہدے روک دیے جائیں گے۔ پیوٹن نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دوسروں کے خرچے پر اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گا۔

امریکا عالمی عدم استحکام سے منافع کمائے گا، پیوٹن نے کہا کہ روس کیخلاف معاشی جنگ سالوں قبل شروع ہوگئی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ روس کیخلاف پابندیوں کا مقصد اس کی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے، مغربی پابندیاں پہلے سے تیارکی گئی تھیں اور اب مغرب پابندیوں کی نئی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved