وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ اتوار کو تحریک عدم اعتماد کے دن میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کون جا کر اپنے ضمیرکا فیصلہ کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہےکہ سندھ ہاؤس میں موجود ہمارے لوگ ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے ورنہ قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی، ابھی بھی کہتا ہوں ،لوگوں نے معاف نہیں کرنا،ساری زندگی قوم آپ کو بھولے گی نہیں اور آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، لوگ آپ کی کوئی بات نہیں ماننے لگے، نہ قوم بھولے گی اور نہ معاف کرے گی۔
اپنے منحرف ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کیلئے آپ پر مہر لگنے لگی ہے، میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کون جا کر اپنے ضمیرکا فیصلہ کرتا ہے، اگر کسی کو ضمیر کے مطابق فیصلہ کرنا ہوتا تو استعفیٰ دیتے، ہم نوجوانوں کو آج کیا پیغام سب دے رہے ہیں، الٹا بھی لٹک جائیں تو کوئی نہیں مانے گا یہ لوگ کوئی نظریاتی ہیں، سب جانتے ہیں ، یہ لوگ ضمیر کا سودا کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں خاموش نہیں بیٹھوں گا، مجھے پرچی یا وراثت میں حکومت نہیں ملی، میں جدوجہد کرکے یہاں پہنچا ہوں، مقابلہ کروں گا،جو لوگ وہاں بیٹھے ہوئے ہیں ۔