جنوبی افریقہ جیت کر بھی ورلڈکپ سے باہر ہو گیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2021

ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقابلِ شکست رہنے والی انگلینڈ کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، ایونٹ سے باہر ہونے والی جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 10 رنز سے ہرادیا۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم صرف 179 رنز ہی بناسکی۔اعداد و شمار کے مطابق جنوی افریقہ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو 131 یا اس سے کم اسکور پر روکنا تھا۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں مقررہ 20 اوورز میں محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

اوپنر ریزا ہینڈرکس کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کوئنٹن ڈی کوک نے رسی ویندر ڈوسن کے ہمراہ 71 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، جس کے بعد 86 کے مجموعے پر ڈی کوک 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد ویندر ڈوسن اور ایڈن مارکرم نے ناقابلِ شکست 103 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو 189 کے مجموعے تک پہنچا دیا۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکا۔ انگلینڈ کو آخری اوور میں 14 رنز درکار تھے تاہم کیگیسو ربادا نے ابتدائی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرکے میچ انگلینڈ سے چھین لیا اور یوں پروٹیز 10 رنز سے کامیاب ٹھہرے۔

گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved