وزیر اعظم کو دھمکی آمیز خط ،پاکستان کا امریکا سے شدید احتجاج

1  اپریل‬‮  2022

دھمکی آمیز خط پر پاکستان نے قائم مقام امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ دے دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام امریکی ناظم الامور کی طلبی قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر کی گئی ہے۔ امریکی سینئر عہدیدار کے الفاظ اور اندرونی معاملات میں مداخلت پر احتجاج کیا گیا..اندرونی معاملات میں مداخلت پر پاکستان نے امریکا سے شدید احتجاج کیا ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے والے ملک کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے خطاب کے دوران مراسلہ بھیجنے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے کہا امریکا کا نام لیا تھا جہاں سے انہیں 7 یا 8 مارچ کو خط پیغام موصول ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved