مہنگائی کی ذمہ دار اپوزیشن جماعتیں ہیں، غلام سرور خان

6  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کے پیچھے اپوزیشن کا کردار ہے۔

آج راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی  غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نےملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، اپوزیشن عوام کو مایوسی کی طرف دھکیل رہی ہے،ہم نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر کے اور ملکی معیشت کو مستحکم کر کے اپنے نظریے پر عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

غلام سرور خان کا  کہنا تھا وزیراعظم عمران خان مہنگائی کے باعث لوگوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں،حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوششیں بھی کر رہی ہے اور صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نےملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، اپوزیشن عوام کو مایوسی کی طرف دھکیل رہی ہے۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود قوم کی دولت لوٹنے والوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما ملک میں اقتصادی بحران کا منصوبہ بنا کر خود کو احتساب سے نہیں بچا سکتے۔ ملک کو لوٹنے والے لوگ احتساب سے نہیں بچ سکیں گے ان کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی مہنگائی کے پیچھے بھی اپوزیشن کا کردار ہے،پاکستان تحریک انصاف حکومت کی پہلی ترجیح ملک کی سلامتی اور استحکام ہے۔غلام سرور خان نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر کے اور ملکی معیشت کو مستحکم کر کے اپنے نظریے پر عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، حکومت ملک میں مہنگائی پر جلد قابو پا لے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved