وزیراعظم کے خطاب پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

1  اپریل‬‮  2022

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئینی عمل کا احترام کرتے ہیں دھمکی آمیز خط کے الزامات میں صداقت نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ میں پریس بریفنگ کے دوران وائس آف امریکا کے نمائندے کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط سے متعلق نیڈ پرائس سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے اقدام میں امریکا کی شمولیت کے دعوے محض الزامات ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم پر لگے الزامات ميں کوئی سچائی نہيں۔ پاکستان کے حالات پر گہری نظر ہے۔ پاکستان ميں آئينی عمل اور قانون کی بالادستی کا احترام کرتے ہيں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے بھی دھمکی آمیز خط پر سوال کیا گیا تو ترجمان کا کہنا تھا کہ ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا تھا کہ ایک طاقتور ملک کی جانب سے دھمکی آمیز مراسلہ بھیجا گیا۔دھمکی آمیز خط پر پاکستان نے قائم مقام امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ دے دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved