ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

1  اپریل‬‮  2022

سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہرعوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔سابق کپتان نے مزید کہا 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے تحریک عدم اعتماد پر جو بھی فیصلہ ہو میں استعفیٰ نہیں دوں گا طاقتور ہوکر واپس آؤں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved