مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل آگیا۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ہر روز ثابت کرتے ہیں کہ یہ اس کرسی کے قابل نہیں تھے ۔
یہ ہر روز ثابت کرتا ہے کہ یہ اس کرسی کے قابل نہیں تھا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 31, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زباں بندی کرنی ہوگی اس سے پہلے کہ یہ دنیا میں اس ملک کا مذاق بنا کر رکھ دیں۔
Honestly this man is on a rampage! He has to be gagged or muzzled before he makes a joke out of the country.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 31, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اتوار کو ووٹنگ میں جو بھی فیصلہ آئے گا میں اس کے بعد اور زیادہ تگڑا ہو کر سامنے آؤں گا۔