وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر چین کا موقف سامنے آگیا

1  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر چین کا موقف سامنے آگیا۔
چینی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق خبررساں ایجنسی نے سوال کیا کہ پاکستان میں قیادت کی تبدیلی سے پاک چین تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں؟
جس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔
چینی ترجمان وانگ وین بن نے مزید کہا کہ پاکستان چین کا تمام موسموں کا اسٹریٹجک شراکت دار اور دوست و ہمسایہ ملک ہے۔ چین امید رکھتا ہے کہ پاکستان میں تمام فریقین یکجہتی برقرار رکھ سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ فریقین مشترکا طور پر پاکستان میں ترقی و استحکام برقرار رکھ سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved