وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ ہے۔
فواد چودھری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیکیورٹی ادارو ں کی رپورٹس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے، ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 1, 2022
خیال رہے کہ 2 روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ملک بیچنے سے انکار پر انہیں قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔