وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضوربکنے والے غداروں کوشدت سے مسترد کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضوربکنے والے غداروں کو پوری شدت سے مسترد کردیا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام غداروں کے لئے پیشگی تنبیہ ہے کہ ان کے حلقوں میں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فقید المثال کامیابی پروزیراعلی محمود خان اوراپنی پی ٹی آئی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Congratulations to CM @IMMahmoodKhan & our PTI team for their overwhelming success in Phase 2 of KP LG polls. Ppl of KP have emphatically rejected the traitors who sold out to foreign masters. This is an early warning to all traitors of what awaits them in their constituencies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 1, 2022
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ کا جاری ہے، اب تک کی پارٹی پوزیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 64 تحصیل کونسل میں 35 کے نتائج مکمل ہوگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی 16 تحصیل کونسل میں کامیاب،11 تحصیل کونسل میں آگے ہے۔