وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی تب آتی ہے جب ہر شہری ذمہ داری لیتا ہے، سیکیورٹی فوج نہیں عوام دیتی ہے۔
اسلام آباد میں 2 روزہ سیکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پابندیوں کے باوجود روس سے تیل خرید رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقت ور ملک ہم پر غصہ ہو گیا جس نے کہا کہ آپ روس کیوں چلے گئے؟وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی پالیسی مخلوط نہ ہو تب تک شہری خود کومحفوظ نہیں سمجھتا، ریاست مدینہ کا ماڈل سمجھ جائیں تو وہی ملک کی سیکیورٹی ہے۔ میں جب مدینہ کی ریاست کی بات کرتا ہوں لوگوں کو سمجھ نہیں آتا، لوگ سمجھتے ہیں میں ریاست مدینہ کی بات ووٹ کے لیے کرتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں روس جانے پر نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، کیا کسی خودمختار ملک کو ایسی دھمکیاں دی جا سکتی ہیں ؟ جو ملک آزاد پالیسی کا نہ ہو وہ کبھی عوامی مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتا۔