تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے دن 8 سے 9 لیگی ووٹ کم ہوں گے، صوبائی وزیر کا دعویٰ

1  اپریل‬‮  2022

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی سے وفا کی۔

فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے دن ن لیگ کے 8 سے 9 ووٹ کم ہوں گے۔وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے بڑی ہمت اور جرات سے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جو جنگ لڑی اس کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غیرت مند اور خدار لیڈر شپ کے ہاتھوں میں ہے، عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی سے وفا کی، اس کو ہمشیہ یاد رکھا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ہارا ہوا تصور کیا جا رہا ہے، عوام سمجھ گئے بیرونی طاقتوں پر ناچنے والے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

فیاض چوہان نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب کے پی ٹی آئی ارکان سے اپیل ہے ن لیگ کے جھانسے میں مت آئیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مارچ کا پورا مہینہ ملکی وقار کی جنگ لڑی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی کا ساری دنیا کو پتہ ہے۔

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام عمران خان کے علاوہ کسی دوسرے کو ووٹ نہیں دے گی، وفاق میں بھی بہت اچھی امید ہے اور پنجاب میں سارے ناراض دوست ہمارے ساتھ ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved