پاکستان تحریکِ ا نصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ (کل) ہفتے کو وزیرِ اعظم عمران خان اہم پیغام دیں گے۔
پاکستان تحریکِ ا نصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ پوری قوم تیار رہے ہفتے کے دن وزیراعظم عمران خان کے اہم پیغام کا –
پوری قوم تیار رہے – ہفتے کے دن وزیراعظم عمران خان کے اہم پیغام کا –
مزید تفصیلات بعد میں۔۔۔
دیارِ عشق میں اپنا مقام پیدا کر !
نیا زمانہ، نئے صبح و شام پیدا کرمِرا طریق امیری نہیں فقیری ہے
خودی نہ بیچ ، غریبی میں نام پیدا کرعلامہ اقبال #BehindYouSkipper
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 31, 2022
دوسری جانب تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف حکومت کی جانب سے حکمتِ عملی کی تیاری جاری ہے۔اس حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کی گئی۔اجلاس میں ووٹنگ میں پی ٹی آئی ارکان کی موجودگی سے متعلق فہرست کی بھی تیاری کی گئی۔سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتِ حال اور دھمکی آمیز خط پر بھی گفتگو کی گئی۔