گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا

1  اپریل‬‮  2022

تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے دیا گیا استعفی منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفی منظور کرلیا۔ گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد اب پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے کے معاملے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو پرویز الہٰی سے ملاقات اور نمبر گیم کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی غرض سے عثمان بزدار سے استعفی لیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved