آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق میاں نوازشریف نے آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کو ٹیلی فون کیا اور معاملات طے پانے کے بعد جگنو محسن نے باضابطہ طورپر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، انہوں نے یہ اعلان حمزہ شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، حمزہ شہباز نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
جگنو محسن نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے قدم قدم پر میرے کام کو سراہا، مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں نے بہت قربانیاں دیں، میرے حلقے کی عوام مجھے حکم دے رہی ہے، حلقے کی عوام نے کہا ہمارے کام کرنے ہیں، میرا عطا تارڑ کی قیادت سے بھی مسلسل رابطہ رہا، وقت آ گیا ہے کہ عوام کی حکمرانی کےلیے فیصلہ کروں۔