صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 8 مارچ کو ضلع سبی میں خودکش حملے اور 21 مارچ کو باجوڑ حملہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثاءسے ٹیلی فونک رابطہ کرکے شہداءکی عظیم قربانی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اسلام آباد – (اے پی پی): جمعے کے روز ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حسب روایت شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خود کش حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 8 مارچ کو ضلع سبی میں خودکش حملے میں اور 21 مارچ کو باجوڑ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثاء سے ٹیلی فونک رابطہ pic.twitter.com/9NsLwBjEyA
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) April 1, 2022
صدر مملکت نے شہداءاور ان کے خاندانوں کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہداءکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے حوالدار عبدالطیف اور نائیک وحید اللہ کے اہل خانہ سے بات چیت کی، انہوں نے سپاہی عبدالجمال اور سپاہی سبطین حیدر کے لواحقین سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔
صدر مملکت نے 21 مارچ کو باجوڑ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے بھی بات کی۔ صدر مملکت نے سپاہی کامران خان اور نائب صوبیدار اشتیاق احمد کے ورثاءسے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔ صدر مملکت نے شہداء کیلئے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔