قائد حزب اختلاف شہباز شریف براہ راست پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ انہیں پریس کانفرنس کے دوران ہی کسی سے فون پر بات کرنا پڑی۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف براہ راست پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے انہیں بلیو ٹوتھ ڈیوائس لا کر دی، اور ان سے فون پر بات کرنے کی درخواست کی۔
شہباز شریف نے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پریس کانفرنس میں بیٹھا ہوں، میں ابھی آپ سےبات کرتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بات کرتا ہوں، آپ اتحادی جماعتوں سے ہم مشاورت کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کو بلیو ٹوتھ ڈیوائس دیتے ہوئے میاں صاحب کا نام بتاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
بعد ازاں صحافی کے سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیلی فون لائن پر کوئی جادوگر تھا نہ کوئی اور تھا، فون پر اللہ کا ایک بندہ تھا، میاں نوازشریف اپنے علاج کے بعد جلد از جلد واپس آئیں گے۔